سبد خرید
جمع سبد خرید
0

اردو کتاب

Ye Jo Aik Subha Ka Sitara Hai Urdu Novel اردو ناول “یہ جو اک صبح کا ستارہ ہے” تحریر عمیرہ احمد زیرنظر ناول عمیرہ احمد کی لکھی گئی کے ابتدائی کہانیوں میں سے ایک ہے. یہ ایک یتیم بچی رومیسا کی کہانی ہے ، جسے اپنے والدین کے انتقال کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اپنی ظالم اور دولت کی پجاری خالہ کے ساتھ رہتی ہے۔ ایک امیر تاجر نبیل رومیسا سے محبت کرتا ہے اور اس سے شادی کرتا ہے۔ کچھ غیر متوقع حالات اسے سسرال کے ساتھ رہنے پر مجبور کرنے کرتا ہے، جہاں پر اس کے ساتھ نوکروں جیسا برتاؤ کیا جاتا ہے۔ اس کہانی میں عمیرہ نے ایک مضبوط پیغام پیش کیا ہے ، کہ زندہ رہنے کے لیے انسان کو اپنے بنیادی حقوق کے لیے لڑنا پڑتا ہے کیونکہ شکست تسلیم کرنا اور ہتھیار ڈالنا آپ کو معاندانہ ماحول میں نہیں بچا سکتا۔ عمیرہ احمد پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں ۱۰ دسمبر ۱۹۷۶ کو پیدا ہوئیں۔ آپ نے مرے کالج سے انگریزی زبان میں ایم اے کیا لیکن آپ نے اردو کے بہت مشہور ناول لکھے ہیں۔ آپ کے لکھے گئے کئی ناولوں پر ڈرامے بھی بنائے جاچکے ہیں۔ عمیرہ احمد نے اپنے ادبی سفر کا آغاز خواتین کے ماہناموں سے کیا اور پھر ٹی وی انڈسٹری میں اپنا نام بنانے لگیں۔ آپ کے ناول ہر عمر کے لوگ شوق سے پڑھتے ہیں اور اُن کے ڈرامے بھی لوگوں کے درمیان مقبول ہوتے ہیں۔ عمیرہ احمد کا لکھا گیا ناول ‘‘الف‘‘ آج کل مقبولِ عام ہے۔ اُن کے ایک ناول “ہم کہاں‌ کے سچے تھے” پر مبنی ٹی وی ڈرامہ آج کل “ہم ٹی وی” پر نشر ہورہا ہے جو مقبولیت کے نئے رکارڈ بنا رہاہے.
Waqia-e-karbala by Pklibrary “اما م حسین اور وقعہ کربلا” میں اسی حق اور انہی حقیقتوں کو نہایت اعتدال اور توازن کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے ایمان میں پختگی اور روح میں شگفتگی پیدا ہوتی ہے۔ حریت اور استقامت کا ولولہ انگڑائی لینے لگتا ہے ، باطل سے پنجہ آزمائی کا حوصلہ ملتا ہے اور شوقِ شہادت موجزن ہوتا ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے مقامِ اہلِ بیت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے، اور بہت سی الجھنیں حل ہوجاتی ہیں۔ ا س کتاب کا اسلوب انوکھا، زبان سادہ اور شگفتہ اور مباحث نہایت عمدہ ہیں۔ اس میں حکمت اور استدلال کے ساتھ دعوت اور نصیحت ہے۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں موضوع کی مناسبت سے کئی ضمنی مباحث کے ساتھ درج ذیل موضوعات پر بطور خاص بڑے شرح و بسط اور استدلال سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ 1. واقعہ کربلا کے اسرار و معارف 2. سانحہ کربلا کے بارے میں تمام شبہات کا اطمینان بخش جواب۔ 3. اہلِ بیتؓ اور واقعہ کربلا سے متعلق بعض علمی اور معرکتہ الارآمباحث کا تجزیہ ۔ 4. تاریخ کربلا۔ مجموعی طور پر یہ کتاب اپنے مباحث، سہل الفہم اسلوب، شستہ اندازِ تحریر اور بلند پایہ استدلال و استنباط کی خوبیوں سے آراستہ ہونے کی بنا پر اردو ادب میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔
Shahr e Zaat Urdu Romantic novel شہر ذات روح کی تلاش کی کہانی ہے۔ یہ اس روحانی سفر کی کہانی ہے جسے انسان اس وقت طے کرتا ہے جب اُسے دنیا کی حقیقتیں سمجھ میں آنا بند ہو جاتی ہے۔ شہرِ ذات خوبصورت خواب دیکھنے والی ایک معصوم لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ فلک شیرافگن ایک کاروباری ٹائکون کی انتہائی خوبصورت اورا کلوتی بیٹی ہے۔ فلک فنون لطیفہ کی طالبہ ہے جو اپنے خوابوں کے شہزادے کا مجسمہ بناتی ہے اور جب وہ سلمان میں اس کا سانس لیتے مظہر کو پاتی ہے تو وہ محبت میں سر کے بل گر جاتی ہے۔ لیکن فلک ، سلمان کو جتنا جاننے کی کوشش کرتی ہے ، اتنا ہی وہ اس سے دور بھاگتا ہے ۔ اس میں عشق حقیقی (خدا کے لیے انسان کی محبت) کے صوفیانہ تصورات ، اور عشق مجازی ، (ایک انسان کا دوسرے انسان کے لیے محبت) کے درمیان ایک واضح تضاد کھینچا گیا ہے۔ یہ ایسا ناول ہے جو آپ کو جذبات کی زیادتی کی وجہ سے رونے پر مجبور کرتا ہے، جسے آپ تب محسوس کریں گے جب آپ اللہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے معنی کو سمجھیں گے۔ یہ ایک طاقتور ، گہرا دکھ دینے والا اور دل دہلا دینے والا ناول ہے۔ عمیرہ نے زندگی کی مذہبی اور روحانی اقدار کا احساس دلانے کے لیے جو کوشش کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ عشق حقیقی سے زیادہ کوئی شے قابل تسکین نہیں ہے۔ اس سے بڑھ کر کوئی چیز اطمینان بخش نہیں کہ اللہ رب العزت سے محبت کی جائے۔ اللہ کی محبت کے سوا ہر محبت کو زوال ہے۔ اللہ رب العزت کی محبت کے علاوہ دنیا کی کوئی محبت سچی نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ ہر رشتے، ہر محبت کی اصلیت دکھا دیتا ہے۔ پھر وہ سب کچھ دکھا کر آدمی سے کہتا ہے اب بتا تیرا میرے سوا اور ہے ہی کون؟
1 ... 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 ... 18
لوگ کیٹگریز
ایڈمن هساب