اس کتاب میں یہ موقف پیش کیا گیا ہے کہ امن کی سیاست میں خواتین کا کردار نمایاں اہمیت رکھتا ہے، خواتین کے مساوی حقوق اور نسائیت کے تصورات کسی قوم کی تعمیر و تشکیل میں فطری یا لازمی عوامل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لیکن کوئی بھی قوم اپنی خواتین کو مردوں کے مساوی حیثیت نہیں دیتی۔ جنگ اور تصادم کی صورت میں ان کی یہ غیر مساوی حیثیت اور بھی نمایاں ہو جاتی ہے۔ اس صورت میں عورتیں کیا کردار اداکرسکتی ہیں؟ اس کتاب میں اس سوال کا جواب تلاش کیا گیا ہے۔