ایک ہی زمانے اور ایک ہی وقت میں موجود قومیں کیوں کامیاب ہوتی ہیں؟ اور کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ اس سوال پر ہمارے ماہر معاشیات، ماہرسماجیات اور ماہر عمرانیات غور کرتے رہتے ہیں۔ اس کتاب میں اس سوال کا تجزیہ کرتے ہوئے یورپ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، افریقہ اور ایشیاء کے ملکوں کے سیاسی اور معاشی حالات کا جائزہ لیا گیا ہے، اور اعدادوشمار کی مدد سے بتایا گیا ہے کہ جو ملک اور جوقومیں کامیاب ہوئیں، وہ کیوں ہوئیں، اور جو قومیں ناکام ہوئیں اس کی وجہ کیا ہے؟۔ اور ناکام ہونے والی قوموں کو ترقی کا زینہ طے کرنے کے لئے اپنے سیاسی نظام میں کس قسم کی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔