ہم اپنی زندگی کو کامیابی کے راستے پر کیسے ڈال سکتے ہیں؟ ہم اپنی ناکامیوں کو کامیابی میں کیسے بدل سکتے ہیں ؟ یہ ہے موضوع اس کتاب کا۔ کتاب کا مصنف کہتا ہے کہ زندگی کو اپنی مرضی کا رنگ وروپ دینے کی صلاحیت آپ میں موجود ہے۔ آپ کو اسے نہ صرف اپنے اندردریافت کرنا ہے بلکہ اسے صحیح انداز اور درست طریقے سے استعمال بھی کرنا ہے۔ آپ اپنے اندرکی پوشیدہ قوت کو منضبط کرکے ’’انہونی کو ہونی‘‘ بنا سکتے ہیں۔ آپ اپنی لامحدود پوشیدہ طاقت کو کس طرح استعمال میں لائیں؟ اس کا طریقہ اس کتاب میں تفصیل کے ساتھ بتا یا گیا۔اس کتاب نے بے شمار انسانوں کی زندگی بدل دی ہے۔