کیا جمہوریت صرف الیکشن کا نام ہے کہ عام انتخابات میں جولوگ کامیاب ہوکر آئیں وہ حکومت بنالیں؟ یا جمہوریت کا کوئی اور مقصد بھی ہے؟ امریکہ کے ہفت روزہ رسالے ’’نیوز ویک‘‘ کے غیر ملکی امور کے ایڈیٹر فرید زکریا نے اس کتاب میں جمہوریت کا نیا تصور پیش کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں اگر جمہوریت روشن خیال‘ روادار اور لبرل نہ ہوتو وہ صحیح معنی میں جمہوریت نہیں ہے۔ جمہوریت اکثریت کی آمریت کا نام نہیں ہے‘ اسے روادار وسیع القلب اور لبرل ہونا چاہیے۔ اس نظریہ کو پیش نظر رکھ کر فرید زکریا نے مشرقی اور مغربی جمہوریتوں کا تنقیدی جائزہ لیا ہے۔