معاشی تکون کے سب سے اوپر دولت مند طبقہ ہوتا ہے اور سب سے نیچے غریب طبقہ۔ صنعتی اور کاروباری ادارے اپنی اشیاء کے لیے دولت مند اور متوسط طبقے کی طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ اس لیے کہ ان کے خیال میں یہی وہ طبقے ہیں جو ان کی مصنوعات کے خریدار ہیں۔ اس کتاب میں مثالوں کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے کہ معاشی تکون کے نچلے حصے پر بسنے والے غریب بھی ان اشیاء کے صارف اور خریدار بنائے جا سکتے ہیں۔