یہ کتاب ان اسکالرزاور طلبہ کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے جو اختیارات کی تقسیم کا نئے منصوبے کے تحت قائم ہونے والی مقامی حکومتوں کے بارے میں تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ ان عام قارئین کے کے علم میں بھی اضافہ کرے گی جو اختیارات کی تقسیم اور مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔ حکومت کے حلقوں کے لیے اس کی اہمیت یہ ہے کہ سیاسی تجزیہ کارا ور سیاسی کارکن نئے نظام کے بارے میں جو رائے رکھتے ہیں انہیں اس سے واقفیت ہوجائے گی۔