اس کتاب میں انسانی تاریخ کے تمام اہم واقعات بھی موجود ہیں، تمام دیومالائی اور تاریخی شخصیات کے تذکرے بھی ہیں اور عقائد ومسالک کا ذکر بھی ہے۔ اسی لیے “نیویارک ٹائمز بک ریویو” نے اس لغت کو بہت ہی معلوماتی، نہایت دلچسپ اور ایک نیا راستہ نکالنے والا کارنامہ قراردیا ہے۔ انسانی تہذیب کے ارتقاسے آج تک ہماری اس کائنات میں جو کچھ وقوع پذیر ہوا ہے اور جن نظریات، جن عقائد اور جن شخصیات نے انسانی تہذیب کو آج کے ترقی یافتہ دورتک پہنچایا ہے یہ کتاب ان تمام واقعات اور شخصیات سے ہمارا تعارف کراتی ہے۔