کتاب ’’پاکستان: مستقبل کے امکانات‘‘ ایک رپورٹ ہے جو جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے سیاسی اور سلامتی امور کے ماہر تجزیہ کار جوناتھن پیرس نے مرتب کی ہے۔ یہ رپورٹ پاکستان کے آئندہ چند سال کے امکانی مستقبل کا جائزہ لیتی ہے۔ چند سال بعد پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال کیا ہوگی؟ پاکستان کے سیاسی اور سلامتی کے امور کیا رخ اختیار کریں گے؟ اس رپورٹ میں اس کا جائزہ لیا گیا ہے۔