یہ کتاب عمرانیات کے سائنسی اصولوں کی بنیاد پر کی جانے والی تحقیق پر مبنی ایک دستاویز ہے۔کتاب کے مصنف نے سات نمائندہ مسلم ممالک کا انتخاب کیا اور ان میں رہنے والے تمام طبقوں کے چھ ہزار افراد سے ان کے اسلامی شعور (اسلامی حسیت) کے بارے میں سوالات کئے۔اس طرح مسلم حسیت کا مکمل گوشوارہ تیار کیاگیا۔ مسلم حسیت کے جن گوشواروں کا انتخاب کیا گیا وہ تھے، جہاد، اسلام کا عوامی کردار، کفر کے بارے میں مسلمانوں کے روئیے، پدرسری نظام اور صنفی مسائل ، عالم گیریت کے چیلنج، مسلم انسان دوستی، اسلام اور شہری معاشرہ، اسلام اور مغرب کے درمیان باہمی شکوک و شبہات۔ اس کتاب میں مسلم معاشروں کے بہت سے گوشواروں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔