سیاست میں ہمیشہ یہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیا ہم ایسی حکومت قائم کر سکتے ہیں جس پر ہم اپنی فلاح و بہبود اور سلامتی کے لئے انحصار کر سکتے ہیں۔ ایسی حکومت جو آقا کی بجائے ہمارے خادم کی حیثیت سے کام کرے؟ اس کتاب میں اس موضوع کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جدید تاریخ سے ہمیں جو شواہد ملے ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسانی مسرت اور خوش حالی کا دارومدار حکومت کے معیار پر ہوتا ہے۔ معاشی ترقی اور صحت و تعلیم سب کے بعد آتے ہیں۔ انسان شروع سے ہی ایسی حکومت کے خواب دیکھتا رہا ہے۔ یہ خواب حقیقت کیسے بن سکتے ہیں؟ یہ کتاب اس جانب ہماری رہنمائی کرتی ہے۔