عرب معاشرہ میں عورت کس طرح اپنی شناخت کراتی ہے؟ یہ معلوم کرنے کے لیے بوثائنہ شعبان نے ایک شاعرہ سے کسان عورت تک اور تحریک نسواں کی سرگرم کارکن سے خاتون پروفیسر اور شہید مجاہد کی ماں تک سے انٹرویو کیے۔ یہ وہ عورتیں ہیں جنہوں نے اپنی دنیا بدلنے کی کوشش کی ہے۔