Qadeem Rishta Novel By Mohiuddin Nawab
قدیم رشتہ جناب محی الدین نواب صاحب کا ایک اور شاہکار ناول ہے۔ یہ ناول پانچ حیرت انگیز اور عجیب و غریب کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ ان کہانیوں میں ” قدیم رشتہ، آتشِ زر، خواب گاہ کے سوداگر، سحر زدہ، اور اصل روپ شامل ہیں۔ ہر کہانی سسپنس ، فکشن ، تجسس اور سنسنی سے بھرپور ہیں۔
پہلی کہانی” قدیم رشتہ” ایک خوبرو نوجوان کی کہانی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اُسے بھرپور مرادنہ حسن سے نوازہ تھا۔ اُنچی سوسائٹی کے دل پھینک حسینائیں اُس پر جان چھڑکتی رہتی تھی۔ بظاہر نہایت شریف نظرآنے والا یہ نواجون اندر سے مکمل شیطان تھا۔
دوسری کہانی “آتشِ زر” ایک پُراسرار قبر کی کہانی ہے جس سے چنگاریاں پھوٹتی رہتی تھیں۔ اس قبر میں ایک عظیم خزانہ دفن تھا
تیسری کہانی ” خواب گاہ کے سوداگر” ایک پُراسرار شخص کی حیرت انگیز کہانی ہے۔ وہ مردانہ وجاہت کا شاہکار تھا اور نوجوان لڑکیاں اُس کی دیوانی تھیں
چوتھی کہانی” سحرزدہ” ایک حسین ساحرہ کا عبرت انگیز قصہ ہے جس نے سب کو سحرزدہ کررکھاتھا
پانچویں کہانی” اصل رُوپ” بھی ایک حسین و جمیل عورت کا عبرت اثر کہانی ہے۔ یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کے منگنی کے موقع پر اُس کی پالتو بلی مرگئی جسے بہت بڑی بدشکونی سمجھا جاتا ہے